بجلی بند رہے گی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق بوجہ ناگزیر سسٹم اپ گریڈیشن / مینٹیننس آج بدھ کو آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ 19ستمبر ،صبح 09:00 بجے تادن 12:00 بجے تک جھنگ، براہما، دھریک، کوہستان انکلیو، ماڈل ٹائون، کاشف گل، میکس انڈسٹریز، انڈسٹریل اسٹیٹ، غازی کوہلی فیڈرز، صبح 10:00 بجے تادن 16:00 بجے تک سکیم1-، ترلائی، ہائی وے، کھنہ II-،النور کالونی، کے آر ایل،جناح کیمپ، نور محمد، شکریال فیڈرز صبح 07:00 بجے تادن 16:00 بجے تک نون، ایف او ای سی ایچ ایس فیڈرز، صبح 09:00 بجے تادن 13:00 بجے تک جھاتلہ، پیرا فتیال، مین بازار، ملکوال فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔