مکرمی! سپریم کورٹ آف پاکستان نے مورخہ 25 مئی 2011ء کو رِٹ پٹیشن نمبر2010 / L - / 2013 میں فیصلہ دیا کہ ان پنشزز کو ایک انکریمنٹ کا فائدہ دیا جائے جو اپنے پے سکیل میں حتمی تنخواہ پر پہنچ چکے ہیں اور جن کو اپنی ریٹائرمنٹ کے سال میں چھ ماہ کی سروس مکمل کرنے کے باوجود ایک انکریمنٹ نہیں دی گئی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے اپنے نوٹیفکیشن اس فیصلہ پر عمل درآمد ایک مخصوص تاریخ یکم جولائی 2 011 سے کرنے کا حکم دیا اور اس تاریخ سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشززکو محروم کردیا گیا۔یہ معاملہ ڈائریکٹر ۔ ہیومین رائٹس سیل سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے نوٹس میں لایا گیا۔ یاد رہے کہ فیڈرل سروس ٹربیونل اسلام آباد نے بھی اپنے حکم مورخہ 20 فروری 2012 کو انکریمنٹ کے معاملہ میں Cut Of Date کو نامنظور کیاہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ ، پاکستان سے مودبانہ درخواست ہے کہ مذکورہ مالا معاملہ میں پنشنرز کے ایک انکریمنٹ کے فائدے کو ایک مخصوص تاریخ یعنی یکم جولائی 2011ء سے نفاذ کو کا لعدم فرمانے کا حکم جاری فرائیں کیونکہ یہ آئین پاکستان کی شق ۔ 25 اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔)محمد اسلم ملک… کیولری گراؤنڈ لاہور چھاؤنی(
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024