مکرمی! فلم انڈسٹری اور تمام چینلز جو قومی سطح پر بنائے جاتے ہیں ان کا مقصد ملک اور قوم کا آئینہ پیش کرنا ہوتا ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری میں آزاد خیالی کے نام پر خواتین ڈوپٹے کے بغیر تھیں اب نیم عریاں نظر آتی ہیں۔ ایسے ا یسے رومانوی نظارے پہلے ہالی وڈ کی فلموں میں ہوتے تھے۔ یہ سب قابل قبول نہیں۔ اس کی وجہ سے پاکستانی خواتین کا تشخص برباد ہو رہا ہے۔ علامہ اقبالؒ نے جس قوم کے لئے نظریہ پاکستان پیش کیا تھا۔ کیا آج کا میڈیا اس نظریے کی تائید کرتا ہے۔ آخر اس فیشن کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیوں نہ کیا جائے جو پاکستانی قوم کے تشخص کو خراب کر رہا ہے۔ (اقراء عارف لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024