جناب عمران خان نے گزشتہ برس بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیر ات اور تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی ڈالی تھی۔ جسے معزز عدالت نے آپ PTIحکومت پر چھوڑ دیا ہے کہ معاملہ قانون کے مطابق نمٹایا جائے ۔ نیشنل پارک کے دامن میں بنی گالہ ، بارہ کہو، شاہ اللہ دتہ اور E-11وغیر ہ میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار نے واقعی اسلام آباد کا حسن گہنا دیا ہے ۔ نئی حکومت کے دبائو کے نیچے جنہیں اب ڈھائے جانے کا پروگرام ہے ۔ مگر ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ یہ کثیر منزلہ عمارتیں راتوں رات تو نہیں بنیں ۔ جب یہ بن رہی تھیں تب ایکشن کیوں نہیں لیا گیا؟ تساہل اور کرپشن کے ذمہ داروں کو ایک بار نشانہ عبرت بنا دیا جائے تو معاملات ہمیشہ کے لئے سدھر جائیں گے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024