عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: شان علی قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن غلامان مصطفیؐ و قادری فورم کے زیراہتمام جشن فتح ختم نبوت کانفرنس مشائخ سیکرٹری ایٹ گڑھی شاہ میں طارق محمود نقشبندی کی صدارت میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے شان علی قادری و دیگر رہنمائوں علامہ محمد علی مرتضیٰ ہاشمی‘ پیر سید غالب حسین شاہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد ہے جس پر پورے دین اسلام کی عمارت قائم کھڑی ہے۔ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے۔