طائف (ممتاز بڈانی) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کسی کے گھر کا محاصرہ کرنا کہاں کی شرافت ہے۔ عمران خان ہمیشہ دھرنوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور ان کا یہی عمل ان کو لے ڈوبے گا ۔ یہ بات انہوں نے حافظ ذاکر کی طرف سے عشائیہ میں نوائے وقت اور وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا چین کے ساتھ گوادر اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان دشمن عناصر کو چبھ رہا ہے۔ دشمن اسے کامیاب بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ملک سکندر‘ فضل علی آغا‘ مطیع اللہ آغا کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024