الیکشن غیر جانبدار اور منصفانہ ہوئے‘جاوید ہاشمی کا ٹربیونل میں جواب
ملتان (سپیشل رپورٹر) الیکشن ٹربیونل ملتان نے این اے 149 سے امیدوار شیخ طارق رشید کی طرف سے صدر تحریک انصاف مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت کو 23 ستمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ میں مخدوم جاوید ہاشمی نے دھاندلی کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کو غیر جانبدار اور منصفانہ قرار دیتے ہوئے انتخابی عذرداری کی درخواست کو خاج کرنے کی استدعا کی ہے جبکہ گزشتہ روز ان کے جواب کے بعد درخواست گزار نے اپنا جواب دائر کرنے کے لئے مہلت مانگ لی ہے جس پر سماعت کو 23 ستمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔ مذکورہ رٹ درخواست کی درخواست گزار شیخ طارق رشید کی جانب سے پیروی سید ریاض الحسن گیلانی نے کی۔