امریکی گستاخانہ فلم کے بعد فرانسیسی جریدے نے بھی گستاخانہ خاکے جاری کردیئےجس کے بعد فرانس نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔
امریکا کے بعد فرانس کے ایک جریدے نے بھی گستاخانہ خاکے شائع کیے ہیں جس کے بعد فرانس نے مختلف ممالک میں اپنے سفارت خانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ لارون فابیوس نے کہا ہے کہ تقریباً بیس ممالک میں فرانسیسی سفارتخانے، قونصل خانےاور ثقافتی مراکز جمعہ کو بند رہیں گے۔ پیرس میں جریدے کے دفاتر کے باہر بھی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ فرانسیسی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم ژان مارک ایرو نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ’آزادی اظہارِ رائے فرانس کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے‘۔