برطانوی شہزادہ ولیم اور کیتھیرین, جزیرہ تووالو پہنچنے پر شاندار استقبال ۔ شاہی جوڑے نے مقامی افراد کے ساتھ روایتی رقص کا بھی مظاہرہ کیا
برطانوی شاہی جوڑا جزیرہ تووالو پہنچا تو مقامی افراد نے نہایت گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا، تیس سال قبل ملکہ الزبتھ دوئم کے دورہ کے بعد یہ کسی بھی برطانوی شاہی خاندان کے افراد کا جزیرہ تووالو کا پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر شہزاد ولیم اور کیتھرین کے اعزاز میں روایتی مقامی رقص کیاگیا، جس میں شاہی جوڑے نے بھی شرکت کی۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین کو مقامی کھانے بھی پیش کئے گئے۔ اس سے قبل شاہی جوڑا جزیرہ تووالو پہنچا تو ان کو گارڈ آف آنردیا گیا۔ شاہی جوڑے کو پھولوں سے بنے تاج بھی پہنائے گئے، جس کے بعد دونوں نے ایک سکول کا دورہ کیا، جہاں بچوں نے بھی ان کیلئے خصوصی پرفارمنس دی اورشہزادی کیتھرین اس میں شامل ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔
جزیرہ تووالو میں شاہی جوڑے نے مقامی کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھے۔ اور ایک مقابلے کے دوران شہزادہ ولیم بھی میدان میں کود پڑے۔
شاہی جوڑا ایشیا کے نوروزہ دورے کے بعد آج وطن روانہ ہوگیا ہے۔