موسم بہار اور موسم گرما دو ہزار بارہ کے لیے جہاں ماڈلز نے ریمپ پر قوس و قزح کے رنگوں سے مزین نفیس اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی وہیں لیدر سے تیار کردہ ہلکے رنگوں، منفرد اچھوتے ڈیزائنز اور دلکش پرنٹ والے میلبوری ہینڈ بیگز بھی ماڈلز کے ہاتھوں میں ایک خوبصورت اضافہ تھے، لندن فیشن ویک میں شوبز اور اسپورٹس اسٹارز کی آمد نے اسکی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئے۔ چیف ڈیزائنر ایما ہل کی تخلیق کردہ میلبوری ملبوسات اور ہینڈ بیگز کو شائقین نے پسندیدگی سے نوازا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024