ضلع مستونگ میں تفتان سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس پر حملے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ لیویز اہلکاروں سمیت نو زخمی ہوگئے۔
زائرین کی بس تفتان سے کوئٹہ آ رہی تھی کہ مستونگ کے علاقے میں سڑک کنارے گھڑی گاڑی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی اور اس ميں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور اور تین لیویز اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کوئٹہ اور مستونگ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا جنہوں نے ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔بس کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا اوراور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسافروں نے جلتی بس کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچانے کی کوشش بھی کی۔