صدرآصف علی زرداری نے کراچی امن اومان کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے آج بلاول ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
بلاول ہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کوچیف سیکرٹری سندھ ، رینجرز اورپولیس کے اعلی حکام کراچی میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت سانحہ بلدیہ فیکٹری کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے صدرزرداری نے کراچی میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پروفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کوبھی فوری طورپرکراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے صدرزرداری جمعرات کوبلاول ہاؤس میں سندھ میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیئے بھی ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔