سیدنور 3 ہفتوں سے بھارت میں فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں مصروف
لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایتکار سیدنور پچھلے 3 ہفتوں سے بھارت کے شہر ممبئی میں موجود ہیں، وہ آئندہ ہفتے تک پاکستان واپس آئیں گے۔ وہ دلیرسنگھ مہندی کی فلم ”میری شادی کرا دو“ کا پوسٹ پروڈکشن کا کام کروا رہے ہیں۔