”برائیڈ ویمن آف پاکستان“ تقریب‘ایوارڈز تقسیم
لاہور (کلچرل رپورٹر) بولان کلچرل سوسائٹی کے زیراہتمام گذشتہ روز الحمرا ہال 2 میں ”برائیڈ ویمن آف پاکستان“ کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ ایوارڈز وصول کرنے والوں میں ساجدہ میر ایم پی اے، بیگم انیس مجید، شاہدہ لطیف، ناصرہ عتیق اور شمیم کیانی تھیں۔ تقریب میں گلوکار وارث بیگ، عدیل برکی، عارف لوہار، لکی، طارق طافو، عروج اور نرمل نے پرفارم کیا۔