مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی : محمد اکرم
کولمبو (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف وارم اپ میچ میں کامیابی حاصل کرکے مخالف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ یہ ٹیم ہدف حاصل نہیں کرپاتی لیکن بھارت کو ہرا کر اس بات کو غلط ثابت کردیا ہے۔