کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی کرسی کے خواہش مند نہیں رہے، ڈریسنگ روم اور ٹیم کا ماحول اچھا ہو تو وہ ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر کھیل سندھ حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی امداد کےلئے تین میچ کرانے کی تجویز زیرغور ہے، اس سلسلے میں شاہد آفریدی سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ سابق کپتان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ممکن ہے کہ بیرون ملک بھی میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024