اسلام آباد (جی این آئی) وکیل رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو معزول کرنے کو اپنی غلطی تسلیم کرنا مگرمچھ کے آنسوئوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت سات ججوں کو ان کے بچوں سمیت گرفتار کرنے پر کوئی ندامت نہیں ہوئی ہے۔مسلم لیگ نواز کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پہلے عدالتوں کا سامنا کریں اس کے بعد حکومت کرنے کا سوچیں۔مسلم لیگ نواز کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ سابق صدر وطن واپس آکر خود کو قانون کے حوالے کریں۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا آغاز کرے اور معاملہ عدلیہ پر چھوڑ دے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38