وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے حملے تاحال جاری ہیں۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2230ہوگئی ہیں۔جاری کردہ اعداد وشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 141شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں دیہی علاقوں سے 78 جبکہ شہری علاقوں میں 63 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوانے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔