سونامی سرکار کی معاشی دہشت گردی نے عوام کا قتل عام کردیا: پی پی
ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے زیراہتمام میاں منظور قادری کی رہائشگاہ پر سانحہ کارساز18کراچی اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کینڈل لائٹ جلاکر ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد دعا کی گئی،اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سنیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ،سٹی صدر ملک نسیم لابر،ڈویژنل صدرخالد حنیف لودھی،جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، ڈاکٹر جاوید صدیقی،منظور قادری،نفیس احمد انصاری،عرفان انصاری،ملک ارشد بھٹہ،چوہدری یٰسین، ساجد بلوچ،رمضان کمبوہ،ملک افتخار،ملک ذوالفقار،عبدالروف لودھی،صادق،عثمان بھٹی،خلیل راں،میاں محمد یوسف،اللہ رکھا،سرور،رب نواز،حاجی غلام سرور دیگر کارکنان شریک تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سونامی حکمرانوں کی معاشی دہشت گردی نے عوام کا قتل عام کردیا، بھٹو کے جیالےآج بھی 18 اکتوبر کی طرح سامراجی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ہیں۔