شریف خاندان کو غریبوں کا احساس ہے تو لوٹی دولت واپس کر دیں: مسز صائمہ نورین
وہاڑی(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ضلعی صدر خواتین ونگ مسز صائمہ نورین نے کہا ہے کہ کس قدر شرمناک بات ہے کہ مریم نواز نے 22کروڑ عوام نہیں بلکہ پوری دنیا کے سامنے کہا تھا کہ ان کی دنیا بھر میں کہیں کوئی جائیداد نہیں ہے پھر اربوں کی جائیداد نکل آئی یہی حال اس خاتون کے پورے خاندان کا ہے آج ان کے اور ان کے خاندان کے پیٹ میں مہنگائی کا مروڑ اٹھا ہوا ہے اگر اس خاندان کو اس ملک کے غریبوں کا اتنا احساس ہوتا تو بیان بازی پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اس ملک کے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں تو اس سے ملک خوشحال بھی ہوجائے گا اور قرضے بھی اتر جائیں گے۔