جمعیت علماء سلام کے ارکان بلوچستان اسمبلی کا اجلاس
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان اسمبلی کے جمعیت علماء سلام کے ارکان کا اجلاس وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلوچستان میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت جے یو آئی کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ارکان اسمبلی حاجی اصغر خان ترین، میر زابد علی ریکی، حاجی نواز خان کاکڑ، میر یونس عزیز زہری،سید عزیز اللہ،مکھی شام لال لاسی،سابق ایم این اے میر عثمان بادینی نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال و تحریک عدم اعتماد پر اہم گفتگو کی گئی اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔