مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ سٹی کورٹ نے مزار قائد بے حرمتی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
اس بات کی اطلاع مریم نواز شریف نے خود کراچی میں پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابھی انھیں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ میرے شوہر کی ضمانت ہو گئی ہے۔