ملک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے: رؤف خان ساسولی
ملتان (سپیشل رپورٹر)ملک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے۔ اپوزیشن کو نئے الیکشن کی بجائے دستور ساز اسمبلی کے الیکشن کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے سابق جنرل سیکرٹری رؤف خان ساسولی ، سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ‘ پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنما ملک جاوید چنڑ اور سرائیکستان قومی اتحاد کے رہنما شریف خان لشاری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے کیا۔انہوں نے کہا کہ نصف صدی کی پر امن جدوجہد کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے اور صوبہ لے کر رہیں گے۔ سندھ سرائیکستان اور بلوچستان کے تاریخی اور ثقافتی رشتے ہیں ۔ جبکہ وسیب کے جاگیردارآج بھی وسیب کے غدار بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کی حمایت نہ کرنے والے جاگیرداروں کے گھروں کے سامنے احتجاج کریں گے۔