شہری کی لاکھوں روپے کی رقم خرد برد کرنے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر ) شہری کی لاکھوں روپے کی رقم خرد برد کرنے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج۔ سردار تیمور شاہ نے شاہ رکن عالم پولیس کو بتایا کہ کوئلہ کی سپلائی کا کام کرتا ہو ملزمان طاہر شاہ اور ندیم عارف نے مجھ سے پانچ سو ٹن کوئلہ کی رقم 30لاکھ روپے میں سودا کرکے پیسے وصول کرکے کوئلہ نہ بجھوایا۔ملزمان میری رقم بھی خرد برد کرلی ہے۔