ساہیوال کلب نے آل پنجاب وارث شہید فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنا منٹ جیت لیا
گگو منڈی(نامہ نگار) بارہواں آل پنجاب وارث شہید فٹ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنا منٹ کا فائنل میچ سیمی فائنل کی فاتح ٹیموں ساہیوال فٹ بال کلب اور بورے والا فٹ بال کلب بورے والا کے مابین کھیلا گیا جو ساہیوال کی ٹیم نے صفر کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی میاں عثمان احد شریف تھے جنہوں نے ٹورنا منٹ کمیٹی کو 50ہزار روپے فنڈز دیا فائنل میچ کی ٹیموں کے مابین انعامات میاں طاہر وارثی ،میاں عثمان خالد زبیر اور طاہر اقبال ناز نے تقسیم کیے ۔