نشتر پیرا میڈیکل سٹاف یونین کی فل کیبنٹ کا اجلاس
ملتان (سپیشل رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال کی فل کیبنٹ کا اجلاس رانا عامر علی کی زیر صدارت ایسوسی ایشن آفس میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین وسیم سلیم نے کہا کہ جن ملازمین نے ہمیں ووٹ دیا اور سپورٹ کیا انکے حقیقی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ادارے کی بھلائی اور مریضوں کی فلاح کیلئے بھی کردار ادا کرینگے۔