سکھر کے نواحی علاقے میں ٹڈی دل نے زرعی فصلوں پر حملے کرکے کروڑوں روپے کا نقصان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ، لالو پٹ، مبارک پور، ٹھکراٹو اوردیگرعلاقوں میں ٹڈی دل نے تباہ کاریاں مچادیں۔ ان حملوں میں کپاس و دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا حملے سے آباد کار پریشان ہیںتاہم اس صورتحال ہر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کوئی اقدامات کرنے سے قاصر دکھائی دے رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024