معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پڑھنے کا شوق ایسی چیز ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ رہا،انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے بچپن کی تصویر شائع کی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی پینسل سے کچھ لکھنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مہوش حیات نے بتایا کہ یہ میری پہلی سالگرہ کی تصویر ہے، بہت چھوٹی عمر سے مجھے پڑھنے کا شوق تھا اور میری سب سے پہلی دوست کتابیں ہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سارے بچے حصول علم کے لیے اسی طرح کا تجربہ کریں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38