ملک کےبالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسکردو کے علاقوں گلتری،شیلہ گاؤں اور دیوسائی میں برف باری ہوئی، جس کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے جس کے سبب درجہ حرارت دو سے چار ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے.