ایک ہاتھ سے معذور نوجوان کا ڈرم بجانے کا گنیز ریکارڈ
تبلیسی (نیٹ نیوز) اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کا جنون ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ معذور نوجوان نے ایک ہاتھ سے ڈرم بجانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ایک ویڈیو میں نظر آنے والے جارجیا کے نوجوان کو دیکھ لیں جس نے ایک ہاتھ کی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور نہ صرف ماہر ڈرمر بن گیا بلکہ اپنی مہارت کی بنا پر گنیز ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔