فنڈز کی عدم ادائیگی: سندھ حکومت کی مفت ایمبولینس سروس معطل
کراچی(نیٹ نیوز) کراچی کے لیے سندھ حکومت کی پہلی مفت ایمبولینس سروس فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔سندھ حکومت نے نجی ادارے امن ہیلتھ کیئر سروسز کے تحت چلنے والی ایمبولینسز کی سروس کوسرپرستی میں لیا تھا، ایمبولینس سروس کے اخراجات کی مد میں جولائی تا دسمبر 41کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی جانی تھیں تاہم معاہدہ اور سروس کے ا?غاز کے چار ماہ گزرنے کے باوجود سندھ حکومت مذکورہ فنڈز جاری نہ کرسکی۔ سروس سے یومیہ 300مریض استفادہ کررہے تھے تاہم فنڈز کی قلت کی وجہ سے سروس میں تعطل ا?تا رہا اور ایمبولینسز کی تعداد 60سے بتدریج کم ہوتی رہی۔ اکتوبر کے وسط تک محض 5ایمبولینس یہ سہولت فراہم کررہی تھیں اور وہ بھی ا?خر کار 17اکتوبر کو بند کردی گئیں۔ادھر حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے بیان میں کہا کہ امن ایمبولینس سروس بند ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، فنڈز کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔