خیبر پی کے میں ڈیوٹی نہ دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی رپورٹ تیار
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں ڈیوٹی نہ دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی رپورٹ تیارکر لی گئی۔ محکمہ صحت آئی ایم یو نے وزیر صحت کو رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پشاورکے شمشتو ہسپتال کا عملہ غیرحاضر ہے۔ پشاور‘ مانسہرہ اور چارسدہ کے ہسپتالوں کے ڈاکٹر غیرحاضر ہیں۔ گورنمنٹ مینٹل ہسپتال میں ایم او موجود ہیں۔ سروسز معطل ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کی او پی ڈی بند ہے۔ ڈاکٹرز صرف ایمرجنسی سروسز کیلئے موجود ہیں۔ شمشتو ہسپتال کی او پی ٹی اور لیبر روم بند ہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر اور ایل ایچ ویز کی چھٹیاں ہیں۔ نصیر اﷲ بابر ہسپتال کی او پی ڈی بند ہے۔ مولوی امیر شاہ ہسپتال کی جنرل او پی ڈی بند ہے۔ تاہم ایچ ایم سی کی او پی ڈی میں علاج معالجہ جاری ہے۔