ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تصنیف کی تقریب رونمائی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضرت داتا گنج بخشؒ کے 976ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر عظیم مفکر ، مذہبی سکالر ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تصوف کے موضوع پر حضرت داتا گنج بخشؒ کے افکار ونظریات پر مشتمل کتاب "زاد السالکین فی تصوف مرشد الکاملین ـ"کی اشاعت خصوصی طور پر عمل میں لائی گئی ، اور اس کتاب کی تقریب رونمائی بدست میاں محمود الرشید صوبائی وزیر ہائوسنگ پنجاب اور میاں محمد رشید ممبر امورمذہبیہ کمیٹی داتاؒ دربار ہوئی ۔ محکمہ اوقاف پنجاب حضرت داتا گنج بخش ؒ کے فیوض وبرکات کا بالخصوص دست نگر ہے، اور ان کے آثارو افکار کو اجاگر اور روشن کرنا اس کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔