مقبوضہ بیت المقدس: پولیس سکیورٹی میںیہودی آبادکاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں500 یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار تین الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔