سپریم کورٹ کا بل بورڈز 45 روز کے اندر اتارنے کا حکم،تحریری فیصلہ جاری
سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پبلک پراپرٹیز سے بل بورڈز45 روز کے اندر اتارنے کا حکم دے دیا ہے ۔سپریم کورٹ نے بل بورڈز اتارنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں فوری طور پر بل بورڈز اتارنے کا حکم دیا ہے ۔تحریری فیصلے میں کہاگیا کہ کوئی بھی بل بورڈ عوامی پراپرٹی پرلگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی لائسنس یالیز پر آویزاں کییگئیبل بورڈز بھی 45 روز میں ہٹادیں،اس عرصہ میں ملک بھرمیں کہیں بھی نئیبل بورڈلگانیکی اجازت نہیں دی جائے گی۔