حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا: مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صنعتی اور تجارتی حلقوں میں روزگار کا قتلِ عام کیا ہے۔ ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت کا ایک اور عوام دشمن اقدام سامنے آگیا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ حکمران اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پہ ڈال رہے ہیں جس دن سے حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا، پی ٹی آئی کو اپنی 60 روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو ضمنی انتخابات میں مل گیا اور اگر ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کے ستائے عوام سڑکوں پر بھی ہوں گے۔