پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کوئی بتائے کہ میں نے کتنی دولت لوٹی، بے نامی خریدی کونسی فیکٹری ہے، کس جگہ قبضہ کیا،نیب مجھ پر کیس کرکے پچھتائے گی، مجھے ڈر نہیں کسی کا، اللہ کا ڈر ہے، نیب کا پول کھل جائیگا۔ سید خورشید احمد شاہ نے ایس آئی یوٹی سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید میرے شہر میں تھا میں اس کے لئے کچھ نہیں کہوں گا، وہ میرے شہر میں آیا میں اسے پھول پہنچاؤں گا وہ چاہے مجھے گالیاں دیں. ان کا کہنا تھا کہ میانوالی میں وزیراعظم نے ٹرین کے گرنے کا نوٹس نہیں لیا، اپنا گھر اسکیم عملی طور پر کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دیتی، 80 سے 90 لاکھ لوگوں کی آمدنی 3 ہزار سے کم ہے، وہ کہتے ہیں کہ مڈل کلاس کیلئے ہیں، مڈل کلاس کا بندہ بھی کیسے قرضہ واپس کریگا، ساڑھے سات ہزار ارب چاہیے گھر بنانے کیلئے، نواز شریف کی حکومت میں 15 بلین قرضہ لیا، یہ ایک بار میں ہی آئی ایم ایف سے لینا چاہتے ہیں، یہ وقت ضائع کررہے ہیں، ان کے دوست چاہتے ہیں کہ ایک سال کے بجائے 6 ماہ میں عمران خان کی حکومت جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہتے تھے کہ جیل اور ایریگیشن شاہ صاحب نے لے لیا اب یہ نہیں کہتے،شہباز شریف کے ساتھ بھی یہی ہوا، اس نے جو باتیں کی اس کا جواب دیا جائے،اس طرح کی کارروائیوں سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے، نیب کارروائی سے پہلے بتاتی ہے کہ یہ کرنے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں کھلی کتاب ہوں، میری سیاست، تعلقات کو دیکھ کر وہ سمجھتے ہیں کہ میں امیر ہوں تو 30 سال سے جیت رہا ہوں میں واقعی امیر ہوں، اتنی وزارتیں لیں کوئی ایک اسکیندل سامنے لیکر آئے،2007 میں احتساب عدالت میں میرے خلاف گئے مگر عدالت نے کلئیر قرار دیا. انہوں نے کہا کہ اداروں کو کہتا ہوں کہ جذباتی فیصلے نہ کریں، جو چاہے کریں مگر ٹھنڈے دل سے سوچیں کہ جو ہورہا ہے یہ درست ہے یا نہیں، عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں خوفزدہ کیا کہ نیب کا سسٹم آہستہ ہے، نیب کا چیرمین ان سے ملتا ہے، ہیلی کاپٹر کیس بھی نیب کے پاس ہے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے ایس آئی یو ٹی بنایا گیا جہاں مفت میں علاج ہوتا ہے،سکھر کڈنی ٹرانسپلانٹ پہلی بار شروع کرنے جارہے ہیں، 50 بیڈ کا نیا اضافہ ہوا ہے،انگلینڈ کی فیروزہ ہاشم نے فنڈنگ کی، 5 سے 6 بلین کی لاگت سے کام چل رہا ہے، جون تک ایک بلاک مکمل ہوجائیگا، پہلے فیز میں 300 افراد کی ڈائلاسز ہوگی، یہ پراجیکٹ ایک دن کے لئے نہیں ہوتے صدیوں تک چلتے ہیں،نیا اسپتال جو بن رہا ہے اس میں بچوں کی سہولت رکھی گئی ہے، یہ الگ بات ہے ہر آدمی کی اپنی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اپنی فوج ہے، 65، 71 میں جنگیں لڑیں، اندرون جنگ سب سے زیادہ خطرناک تھی پاک فوج نے تاریخ رقم کی، دہشتگردوں کو شکست دی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024