آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے اتوار سے ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر پیٹرول کی قلت کا اندیشہ ہے۔آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے رہنما شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ ہم نے بارہا اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے اور حکومت نے ہمیں 10 دن میں مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے۔شمس شاہوانی نے مزید کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو دی گئی 10 روز کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اور ہماری مسائل جوں کے توں ہیں اس لیے اب اتوار سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کر دیں گے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024