سینئر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا‘ حمزہ شہباز کو چیلنج ہے جن زمینوں پر میں نے قبضہ کیا وہ میڈیا کو دکھائے‘ شہباز شریف دس سال وزیراعلیٰ رہے میرے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کیں۔ جمعہ کو علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حمزہ شہباز کو چیلنج ہے جن زمینوں پر میں نے قبضہ کیا وہ میڈیا کو دکھائیں۔ میاں صاحب احتجاج کرنا اتنا آسان نہیں پی ٹی آئی والوں نے 126 دن احتجاج کیا تھا آپ لوگوں نے ہمارا پانی بند کردیا تھا شہباز شریف دس سال وزیراعلیٰ رہے میرے خلاف تحقیقات کیوں نہ کیں۔ (ن) لیگ 126 دن دھرنا دے کر دکھائے ہم کھانا پینا دیں گے۔ (ن) لیگ والوں نے اگر احتجاج کرنا ہے تو پی ٹی آئی سے سیکھےں۔ کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جس میں میرے خلاف الزام نہ لگایا گیا ہو۔ (ن) لیگ والے آدھے گھنٹے میں ہی احتجاج سے بھاگ گئے۔ میری ہاﺅسنگ سوسائٹی کا نام پارک ویو سٹی ہے جنہوں نے اس ملک کا مال لوٹا نہیں حساب دینا ہوگا۔ ایک ایک کمپنی کھلے گی سب کا آڈٹ ہوگا پارک انکلیو ستی سی ڈی اے کا منصوبہ ہے میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ پیراگون‘ ایل ڈی اے میں جو کچھ ہوا حمزہ شہباز اس کا جواب دیں۔ سابقہ حکومت ملک کو دیوالیہ کرکے گئی ہے حکومت پنجاب اسی ارب روپے کے چیک باﺅنس کرا کر بیٹھی ہے۔ ملک میں پیسے ہی نہیں سب کچھ لوٹ لیا گیا میٹرو بس اور اورنج ٹرین کمپنی کے کھاتے بھی کھلیں گے۔ بڑے منصوبوں میں کوئی ٹینڈر نہیں ہوا ہمارے پنجاب کو لوٹ لیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024