وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن نے خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے: پرویز ملک، عمران نذیر
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے بے مثال عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیاپنجاب حکومت کا بجٹ عوام کے لئے ایک دھوکہ اور ایلٹ کلاس کے لئے ریلیف ہے ۔ بجٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بنانے والوں کا کوئی معاشی وژن ہے نہ ہی معاشی پلان یا پالیسی ہی ان کے پاس ہے جس سے ملک وقوم کے دکھوں کا علاج ممکن ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزپارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسید توصیف شاہ ارکان اسمبلی میاںمرغوب احمد، چوہدری شہباز، سعدیہ تیمور، جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت ،کشور باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی عوام کے لئے اللہ کے فضل و کرم سے ایک تحفہ،ایک گیم چینجر ہے، اس لئے سی پیک کو منجمند یا رول بیک کرنا ملک کی 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی۔