حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے باز رہے:اویس نورانی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سیکریٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ساٹھ دنوں میں ملک کا 2800 ارب کا نقصان کر چکی۔توہین رسالت کی اقراری ملزمہ آسیہ مسیح کی رہائی حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گی۔ حکومت کو بیرونی دباؤ پر آسیہ مسیح کو رہا کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑے گا۔ وفاق اور پنجاب کے ضمنی بجٹ میں کسی طبقے کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے عوام دشمن بجٹ نے مہنگائی بڑھا دی ہے۔ حکومت بجلی کی قیمتوں اضافہ کرنے سے باز رہے۔