قوم کو شہدا کی قربانیوں پر ناز ہے: ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لئے پاک فوج رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں قوم کو اپنے شہدا اور غازیوں پر ناز ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ان بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی اور پاکستان ایک امن ملک بنا۔