غازی علم دین شہید کے عرس کی تقریب ارشد بلوچ ودیگر خطاب کریںگے
لاہور (پ ر) غازی علم الدین شہید کا عرس مبارک 30-31 اکتوبر کو بمقام قبرستان میانی صاحب ہو گا۔ تقریبات کا آغاز 31 اکتوبر صبح 10 بجے ہو گا۔ مزار کو غسل کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی چیئرمین مجلس شہباز ارشد بلوچ سیرت پاکؐ پر تقریر کریں گے۔ سابق ایم این اے میاں منیر، سیف الحق ایڈووکیٹ، ملک محمود المعروف ملک مودی، احمد بلوچ، انور شہزاد، ملک رضوان، ملک علی رضا، عبدالحفیظ انصاری، عامر انصاری، ماجدظہور، ملک شرافت، شیخ ابوبکر، لعل بٹ، بابا فہدجی اور سابق چیف جسٹس لاہور خواجہ شریف خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔