الیکشن کمیشن انتخابات میں پارٹیوں کیلئے سرمایہ کاری کرنیوالی کمپنیوںپر نظررکھے:امیر العظیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ دستاویزنے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیاں انتخابی فنڈنگ میں ملوث ہیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ ہر بڑی پارٹی ان کے ہاتھوں بکنے کے لیے تیار رہتی ہے،اسی وجہ سے یہ ہمیشہ صاف بچ جاتی ہیں۔مکروفریب کایہ ایسا جال ہے جس میں ہر حکومتی پارٹی بڑی محبت اور عقیدت کے ساتھ پھنسنے کے لیے تیاررہتی ہے۔ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی عمل کو شفاف بنائے۔