یونیک گروپ کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لئے ساڑھے 6 لاکھ کا عطیہ
لاہور ( پ ر) ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خاں نے ڈائریکٹر ایڈمن پروفیسر جہانزیب انور ملک کے ہمراہ چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم کی جانب سے گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کو ڈیم فنڈ کے لئے ساڑھے 6 لاکھ کا عطیہ دیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے یونیک گروپ کے چیئرمین پروفیسر عبدالمنان خرم اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔