ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے لیکن لال حویلی کی طرف جانے والی شاہراہ کو دیکھ کر لگتا ہے یہ سڑک اس سے مستثنیٰ ہے۔ زیر نظر بوہڑ بازار لال حویلی کی طرف جانے والی ایک سڑک کی ہے جس پر دونوں اطراف تجاوزات مافیا قابض ہے۔ شاید اس جانب آتے ہوئے انتظامیہ کے پر جلتے ہیں۔ اس علاقے میں رہنے والے عوام اور یہ سڑک بھی انتظامیہ کی توجہ کی طلبگار ہے (تحریر و تصویر: ایم جاوید)