آرمی چیف کا دورہ اٹلی، وزیر دفاع ، آرمی چیف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں، دفاعی صنعتوںکا دورہ، دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ کر مضبوط تر ہونے والا پاکستان دنیا کیلئے کھلا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ۔ اٹلی کے حکام نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
پاکستان کو ایک پرامن ملک بنانے کیلئے پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بڑی بھاری قیمت ادا کی اور بے شمار جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کے جنگ میں کامیابی کا سہرا بلاشبہ پاکستان افواج کو جاتا ہے۔ آرمی چیف نے اٹلی میں بجا طور پر دنیا بھر کو پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے بعد مضبوط تر ہونیوالے پاکستان کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ آرمی چیف نے اٹلی میں دفاعی صنعتوں کا بھی دورہ کیا اور وزیر دفاع کے علاوہ آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس وقت جبکہ پاکستان کی سرحدوں پر دشمن متحرک ہیں۔ ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے کسی ایک ملک پر انحصار کم سے کم کرنا ہوگا یہی وجہ ہے کہ پاکستان فوجی سازو سامان کیلئے اب امریکہ کے علاوہ چین، روس اور مغربی ممالک کے ساتھ بھی دفاعی سازو سامان کے معاہدے کر رہا ہے جو وقت کی ضرورت بھی ہے تاکہ کسی بھی مشکل مرحلے میں ہمارے دفاعی نظام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ آرمی چیف کے دورہ اٹلی سے امید ہے کہ پاکستان کے مغربی دنیا کے ساتھ دفاعی تعلقات کی راہ مزید ہموار ہوگی اور ہمیں جدید اسلحہ کی خریداری میں کسی ایک ملک کی محتاجی سے بھی نجات ملے گی اور ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024