جسٹس علی اکبر قریشی کی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ 73ء کیخلاف درخواست سننے سے معذرت معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ایکٹ 1973 کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اور معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کے روبرو لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر کارروائی کیلئے پیش کی گئی۔ درخواست میں بار کونسل ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی کہ اس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے۔ درخواست گزار تنظیم کے وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ بار کونسل ایکٹ 54 سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ وکلاء کا لائسنس معطل کرکے شکایت بار کونسل کو ارسال کر دے۔ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کو یہ اختیار آئین کے آرٹیکل کی شق کے منافی ہے سیکشن 54 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔