بیول شہر میں تجاوزات
مکرمی!نوائے وقت بیول تحصیل گوجر خان نے چند دن پہلے بیول میں تجاوزات پر قبضہ مافیا کا ذکر کیا تھا۔1964 میں جب کراچی سے درالخلافہ اسلام آباد تو اس وقت ضلع راولپنڈی میں پانچ نالوں کا ذکر تاریخ میں آتا ہے۔نالہ لئی، نالہ لنگ،نالہ کورنگ،نالہ کانسی اور نالہ سریں۔آخری نالہ ہمارے شہر بیول کے بالکل نیچے سے صدیوں سے گذر رہا ہے۔30 کلومیٹر کے بعد یہ گوجر خان کے نیچے نالہ کانسی سے مل جاتا ہے اس کے سال بھر روان صاف شفاف پانی سے اس پسماندہ علاقے کے لوگ طرح طرح کی سبزیاں پھل اناج کاشت کرکے خاندانوں کو پالتے تھے۔ان کے مال مویشی دن بھر کھا کر اس سے پانی پیتے تھے۔گذشتہ دس سال کی تجاوزات نے اس نالہ سریں کو ’’نالی سریں‘‘بنادیا ہے۔لمبے چوڑے پلازے صاحب اقدار نے تعمیر کیے پلاٹ بنے اور بنے کشتی رانی کیلئے پانی کو روک دیا گیا ہے پل بنے اور طرح طرح کی ناجائیز تجاوزات بنیں۔ حکومت نے ایسی غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے اہل پاکستان سے مدد مانگی ہے اے سی گوجر خان اگر موقع پر تشریف لائیں ایک کچہری لگائیں تو ذمہ دار عناصر سامنے آجائیں گے اہل علاقہ سرکار کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ہمارا ایم پی اے پی پی 8 بھی بیول شہر کا ہے۔(الحاج بشیر علی اسلام آباد،0300-5118133)