مائننگ سیکٹر کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت مائننگ سیکٹر کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی کانکنی کے علاقوں میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے آئندہ پی ایس ڈی پی میں منصوبے شامل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کول مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے وفد کی جانب سے پیش کئے جانے والے موقف کی تائیدکرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے مسائل ترجیحی بنادوں پر حل کرے گی جبکہ وفاقی حکومت سے متعلق مسائل کے حل میں بھرپور معاونت کرے گی اور بجلی کی پیداوار سمیت دیگر صنعتوں میں بلوچستان کے کوئلہ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے بھی وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان